آرمی چیف کی شہید کی بیٹی سے گفتگو، ویڈیو وائرل

یومِ تکریمِ شہدا کے موقعے پر شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو علاقے کے طاقتور وڈیرے کی شکایت لگا دی،
پھر کیا ہوا؟ تقریب میں شہدا کے اہلخانہ سے ملتے ہوئے آرمی چیف کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتا دیکھ کر معصوم بچی نے فریاد کر ڈالی.
اور اسکی فریاد اور درد بھری آنکھیں????
جیسے ہی آرمی چیف نے اس بچی کی فریاد سنی اور مدد کی یاددہانی کرائی اسکی آنکھیں جیسے چمک اٹھی????
ظالم و جابر فرعونیوں کا غرور خاک میں ملانے کے لئے آپکی ایک بات ہی کافی ہے #COAS #PakistanArmyZindabad #Balochistan pic.twitter.com/cfG9ericCN— Dukhtar-E- Balochistan ???????? (@Dukhtar_E_B) November 30, 2023
کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ سیلاب میں پانی کا رخ ہمارے گھر کی جانب موڑ دیتا ہے جس سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔
شہید کی بیٹی کی فریاد سنتے ہی آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ بیٹا آپ فکر مند نہ ہو، آئیندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔
بچی کو تسلی دینے کے بعد آرمی چیف نے اسٹاف کو حکم دیا کہ وڈیرے کو پیغام پہنچایا جائے کہ آئیندہ ایسا نہ کرے ورنہ تمہارا پانی کہیں اور چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب چاروں طرف آرمی چیف کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔