ذکا اشرف کو ورلڈ کپ فائنل تک توسیع دینے کا فیصلہ
حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور سربراہ ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں ورلڈ کپ فائنل تک توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی سی بی کے موجودہ پیٹرن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واضح کیا ہے کہ ابھی چوں کہ ورلڈ کپ چل رہا ہے،
اس لیے کوئی قدم اٹھانا مناسب نہ ہوگا، ورلڈ کپ کے بعد حتمی توسیع یا تبدیلی کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی
یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی 4 ماہ
کی مدت چار نومبر کو پوری ہورہی ہے،
یہ بھی پڑھیں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
جس کی وجہ سے مینجمنٹ کمیٹی اور چیئرمین کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں
تاہم اب وزیراعظم کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ ٹھپ گیا ہے۔