اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو "کم ظرف” قرار دے دیا

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو بالواسطہ طور پر کم ظرف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس شخص کو اپنے ہاتھوں سے وزیر بنایا ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئرمین بنایا مگر کیا کریں کہ کچھ لوگوں کا ظرف نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل دراصل گورنر سندھ بننا چاہتے تھے ۔جب محمد زبیر کو گورنر بنایا گیا تو اس سے پہلے مفتاح اسماعیل نے اس چکر میں میرے دفتر کے چکر لگا لگا کر قالین گھسا دیا۔
اس سوال پر کہ اگر نواز شریف عدالتوں سے کلیئر نہیں ہوتے اور ان کی نااہلی ختم نہیں ہوتی تو کیا شہباز شریف مسلم لیگ نون کے وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے ؟ اسحاق ڈار نے اسے خارج زمکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے نواز شریف نواز شریف اور نواز شریف۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسی صورت میں شہباز شریف مرکز میں جائیں گے یا انہیں صوبے میں کردار دیا جائے گا ؟ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک انہیں مرکز میں لینا چاہیے ویسے بھی صوبے میں وہ خدمات انجام دے چکے ہیں اور وزیراعظم رہنے کے بعد وزیراعلی کا عہدہ مناسب نہیں لگتا۔اس سوال پر کہ ایسی صورت میں پنجاب میں وزارت اعلٰی مریم نواز کے حصے میں ائے گی یا حمزہ شہباز کے ؟ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان دونوں میں سے بھی کوئی ہو سکتا ہے اور دونوں نہیں بھی ہو سکتے۔وقت آنے پر اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
Ishaq Dar described Miftah Ismail as "Ungenerous",اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو "کم ظرف" قرار دے دیا