مری میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری سمیت متعدد پابندیاں عائد

ضلع مری کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی نے ضلع مری میں دفعہ 144 کے تحت مندرجہ ذیل پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنےپر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
مری کی ریونیو حدود میں ہر قسم کے بکروال اور اس جیسے دیگر غیر مقامی افراد اور قبائل کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے،کسی بھی قسم کا اسلحہ، اسپائکس، غلیل، بال بیرنگ، دھماکہ خیز مواد یا کوئی دوسرا آلہ جو ممکنہ طور پر تشدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
علاوہ ازیں لوگوں کے جمع ہونے یا ٹریفک کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کی کوشش پر بھی سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
مجاز  اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال نہیں کیاجاسکے گا،ضلع مری کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی،اس حکم کا اطلاق مسلح افواج، وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں، خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور قابلِ قبول شناخت کے حامل پریس نمائندگان پر نہیں ہوگا۔
Several restrictions imposed in Murree under Section 144, including pillion riding, مری میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری سمیت متعدد پابندیاں عائد
ایک تبصرہ چھوڑ دو