ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹج ٹاکرا آج ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹج میچ آج ہو گا،

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں آج صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا، میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 میچ کھیلے چکی ہیں اور ابھی تک کوئی میچ نہیں ہاریں، میزبان بھارت کی ٹیم نے آسٹریلیا اور افغانستان کو شکست دی جبکہ پاکستان نے سری لنکا اور نیدرلینڈز کو ہرایا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے کے نمبر ون بلے باز مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے اوپنر بلے باز ’ہٹ مین‘ کہلانے والے روہت شرما لیڈ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 سال بعد بھارتی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گی، روایتی حریفوں کے مابین بھارت میں آخری مرتبہ میچ 2013 میں ہوا تھا جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا اور 3 میچوں کی سیریز کو 2-1 سے اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 5 مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 بار جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو