شریعت کے مطابق پہلی کرپٹو کرنسی  اسلامک کوائن  کی لسٹنگ کا اعلان

اسلامک کوائن کی  ٹیم ماحولیاتی پائیداری  کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے، محمد الکاف الہاشمی
۔ جن میں شیخ ڈاکٹر حزہ بن سلطان بن زاید النہیان، شیخ سعید بن حمدان بن محمد النہیان، شیخ خلیفہ بن محمد بن خالد النہیان، شیخ محمد بن خلیفہ بن خالد النہیان، محمد بن خالد النہیان اور عزت مآب شیخ جمعہ بن مکتوم المکتوم وغیرہ  شامل ہیں۔ اسلامک کوائن کی ٹیم روایتی اور اسلامی مالیات کے  سرفہرست ناموں کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونے پر فخر کرتی ہے
شریعت کے مطابق  پہلی کرپٹو کرنسی اسلامک کوائن  دنیا بھر  میں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ اور اس کے حوالے سے کئی مثبت خبریں جلد سامنے آئیں گی۔  حال ہی میں اسلامک کوائن نے  دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج  میں سے ایک KuCoin پر لسٹنگ کا  اعلان  کیا ہے۔

اسلامک کوائن  کے سی ای او محمد الکاف الہاشمی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ”ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے پر  پُر جوش ہیں اور پوری دنیا میں معروف ایکسچینجوں کے ساتھ مزید تعلقات استوار کرنے کے منتظر ہیں۔تاکہ مسلم کمیونٹی اور شریعت کے مطابق مالیات کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ  فوائد پہنچائے  جا سکیں“۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی کام اور انسان دوستی اسلامک کوائن  ایکو سسٹم  کا بڑا حصہ ہے۔ اسلامک کوائن کی  ٹیم ماحولیاتی پائیداری  کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے۔  اور  اس نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شرم الشیخ میں COP27 اور نیویارک میں یوتھ انٹرنیشنل کانفرنس جیسے بین الاقوامی پروگراموں میں بھی شرکت کی    ہے۔اسلامک کوائن، HAQQ بلاک چین کے ساتھ ایک پروف آف اسٹیک میکانزم پر بنایا گیا ہے۔ اس کی ماحول دوست صفات، توانائی کے کم استعمال اور مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی سے متعلق اقوام متحدہ کے  اہداف کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہم آہنگی ہے۔

اسلامک کوائن  اور اس کا بنیادی ادارہ  حق نیٹ ورک دونوں اس وقت  عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اور اب تک  یہ  لندن کے DDCAP گروپ جو  300 سے زیادہ عالمی اسلامی بینکوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کی سہولت فراہم کرتا ہے کہ ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر چکے ہیں۔ مزید برآں،اسلامک کوائن کی  ٹیم نے کلیدی اداروں جیسے Fambras، سب سے بڑی عالمی حلال سرٹیفیکیشن ایجنسی اور Sushi، جو عالمی سطح پر ایک نمایاں ڈی سینٹرلائزڈ ایکسچینج  ہیکے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ان کے ایکو سسٹم  میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ادائیگی کی ایپلی کیشنز میں سیایک Pyypl اور دنیا بھر میں ہوم سویپنگ کی دنیا کی معروف سروس Holiday Swap بھی شامل ہے۔

8152074b 51cb 4d5a b06b 77f6c0f17f98 jpg
اسلامک کوائن کے ایڈوائزری بورڈ میں ابوظہبی اور دبئی کے حکمران خاندانوں کے ارکان شامل ہیں۔ جن میں شیخ ڈاکٹر حزہ بن سلطان بن زاید النہیان، شیخ سعید بن حمدان بن محمد النہیان، شیخ خلیفہ بن محمد بن خالد النہیان، شیخ محمد بن خلیفہ بن خالد النہیان، محمد بن خالد النہیان اور عزت مآب شیخ جمعہ بن مکتوم المکتوم وغیرہ  شامل ہیں۔ اسلامک کوائن کی ٹیم روایتی اور اسلامی مالیات کے  سرفہرست ناموں کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونے پر فخر کرتی ہے۔ ان ناموں میں  نمایاں نا م اسلامک کوائن کے ایگزیکٹو بورڈ میں شامل  ایمار کے حسین المیزا (جو اسلامک کوائن کے  شریک بانی بھی ہیں) کا ہے۔

آپ  دنیا کے  پہلے مکمل اسلامی بینک، دبئی اسلامک بینک کے قیام میں شامل کلیدی شخصیات میں سے  بھی ایک ہیں۔ان کے علاوہ ایگزیکٹو بورڈ میں خزانہ ڈویژن کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر خامس بوہارون الشمسی اور یو اے ای کے مرکزی بینک کے انٹرنل آڈٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ایگزیکٹو بورڈ شامل ہیں۔  اس متاثر کن فہرست میں  گریک گگلوٹی (Greg Gigliotti)بھی موجود ہے جو   سی ای او،  چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور Xtellus Advisors کے بانی پارٹنر  بھی ہیں۔آپ گولڈمین ساشے  اور دیگر عالمی اداروں میں تجربہ رکھنے والے ایک معروف  فنڈ مینیجر کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور  آپ نے  اپنے کیریئر کے دوران 16 بلین ڈالر  سے زیادہ کا پورٹ فولیو سنبھالا ہے۔اسلامک کوائن  کے شرعی بورڈ کی قیادت شیخ ڈاکٹر نظام محمد صالح یعقوبی کر رہے ہیں جنہیں  بلومبرگ نے اسلامی مالیاتی مصنوعات کے لیے 2 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ کا ‘دی گیٹ کیپر’ تسلیم کیا ہے۔

شیخ یعقوبی ایچ ایس بی سی،لیلوئیڈ ٹی ایس بی (Lloyds TSB) اور بارکلے(Barclays) سمیت اعلیٰ بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسا کہ فرانس کی بی این پی پریباس،کریڈٹ ایگریکول اور سٹی گروپ کے شرعی بورڈز میں بھی شامل ہیں۔ اسلامک کوائن  کے بارے میں
اسلامک کوائن  شریعہ کے مطابق کرپٹو کرنسی ہے جو HAQQ مالیاتی ایکو سسٹم  کا  حصہ ہے۔ اسلامک کوائن  ڈیجیٹل دور میں ایک  حلال مالیاتی آلے کے طور پر کام کر رہا  ہیاور  شفافیت، اختراع اور انسان دوستی کی حمایت کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کو آسان بناتا ہے۔ اس پروجیکٹ نے نجی فروخت کے دوران 400 ملین  ڈالر اکٹھے کرتے ہوئے  کرپٹو اسپیس  میں تمام سابقہ ریکارڈز کو مات دے دی۔

Listing of the first Shariah-compliant cryptocurrency, Islamic Coin,شریعت کے مطابق پہلی کرپٹو کرنسی  اسلامک کوائن  کی لسٹنگ کا اعلان
ایک تبصرہ چھوڑ دو