راولپنڈی میں باپ بیٹوں کے جھگڑے میں جواں سال بیٹا مارا گیا

راولپنڈی میں گھر کے اندر باپ بیٹوں کے جھگڑے کے دوران جواں سال بیٹا مارا گیا،جبکہ فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود گلریز کالونی میں گھر کے اندر باپ بیٹوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا اور گولی چلنے کے نتیجے میں ایک بیٹا واجد جاں بحق جبکہ باپ صفدر اور دو بیٹے سہیل اور بلال زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال بھجوایا ، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش اور ملزم و ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے گا، ادھر سی پی او راولپنڈی نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ،
تھانہ نصیرآباد کی حدود مصریال گاؤں میں ہمایوں خان اپنے والد کے ساتھ درزی کا کام کرتا تھا کہ کچھ افراد نے اس کو دکان سے باہر بلایا اور جب ہمایوں خان دکان سے باہر آیا تو لڑکوں نے اس کی انکھ میں گولی مار دی جس کی وجہ سے ہمایوں موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
father-son dispute claimed life of a son,father injured. راولپنڈی میں باپ بیٹوں کے جھگڑے میں جواں سال بیٹا مارا گیا