سکول بند کرنے سےپنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں کمی آ گئی

پنجاب میں سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ روز

صوبے بھر میں  کل1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4 روز قبل  آشوب چشم کے مریضوں کی یومیہ شرح 15 ہزارتھی

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں  راوی روڈ کے گرلز سکول کے دورے کے موقع پرآشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت صوبے میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد تعداد 98 ہزار 627 ہے۔لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے آئے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 ہے۔

ادھر آشوب چشم کے مریضوں کیلئے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں خصوصی کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اوراسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ آنکھکے اس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے الگ رکھا جائے اور اگر ناگزیر نہ ہو تو فوری میڈیکل امداد کے بعد ان کو ڈسچارج کر دیا جائے۔

Conjunctivitis decreased after closing schools in Punjab, سکول بند کرنے سےپنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں کمی
ایک تبصرہ چھوڑ دو