سوات میں لفٹ گرنے سے 5 تبلیغی حضرات زخمی ہو گئے

تختہ بند میں لفٹ گرنے سے 5 تبلیغی حضرات زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق سوات کے تبلیغی مرکز تختہ بند میں لفٹ گرنےکے نتیجے میں 5 تبلیغی حضرات زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ رسہ ٹوٹنے سے سے پیش آیا جب اوپر جاتے ہوئے لفٹ گرگئی، جس کے نتیجے میں لفٹ میں سوار پانچ تبلیغی حضرات اخترعلی،انورعلی،اصغرعلی،اجمل سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی اور بعدازاں انہیں سیدوشریف ہسپتال منتقل کر دیا۔
Lift accident in Sawat,5 injured ,سوات میں لفٹ گرنے سے 5 تبلیغی حضرات زخمی ہو گئے