مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے، اور اپنے ہیساتھی فوجیوں کو مارنے لگے۔بانڈی پورہ کے ایک  فوجی کیمپ میں فرسٹریشن کے شکار اہلکار نے  دو ساتھی اہلکاروں پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں  ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید  زخمی ہو گیا جس کی حالت  نازک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ اور سخت ڈیوٹی سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی ذہنی مریض بننے لگے ہیں، جو  اہنے ہی ساتھیوں  کی جان کے درپے ہو گئے، بانڈی پورہ کے فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اورر دوسرا شدید زخمی ہو گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی، جبکہ دوسے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہو کر بھاگنے لگے، جیسے کسی نے باہر سے حملہ کردیا ہے، فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ میں ہلاک و زخمی اور گرفتار ہونے والے میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کیپولیس نے میڈیا کو بتایا گیا کہ اہکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی تھی، جس سے ایک جوان ہلاک اور دوسار زخمی ہوا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوجی کیمپ میں ذہنی دباؤ اور غصے کے باعث اہلکاروں کے آپس جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات عام ہیں، اسی سال کی ابتدا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں بھی 5 اہلکار مارے گئے تھے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو