ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی

.ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی

بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس۔پی فریال فرید اپنے آفس پہنچ گئیں اور اپنے عہدے ایس ۔ایس ۔پی جعفرآباد کا چارج سنبهال کر کام شروع کردیا۔
.ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی
.ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور بچوں نے پھول پیش کئے۔انہوں نے آتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کی اور امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے حکمت عملی طے کی۔

2 jpg ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی

واضح رہے کہ ایس ایس پی فریال فرید کا تعلق ہزارہ ڈویژن کے شہر ہری پور سے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر محمد سمیع ملک بھی پولیس میں اسی پوسٹ پر تعینات ہیں اور اس وقت بلوچستان کے ایک اور سرحدی ضلع نصیر اباد میں ایس ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف ان کی اہلیہ فریال فرید ایس ایس پی جعفر اباد بن گئی ہیں۔دونوں اضلاح کے عوام نے اس تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں میاں بیوی مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے اور متعلقہ اضلاع کے عوام کو امن فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

3 jpg ہزارہ کی بیٹی فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بن گئی

ایک تبصرہ چھوڑ دو