سینئر ٹریفک وارڈن نے دوران سروس قرآن پاک حفظ کر لیا

سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے فیصل حمید کیلئے تعریفی سنداور انعام کا اعلانہے،

راولپنڈی پولیس کے سینئر ٹریفک وارڈن  فیصل حمید نے دوران سروس قرآن پاک حفظ کر لیا۔ سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے ان کیلئے تعریفی سنداور انعام کا اعلان کیا گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سینئر ٹریفک وارڈن فیصل حمید نے دوران سروس8سال کے عرصہ میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔فیصل حمید کی عمر 41سال ہے اور انھوں نے چند ہفتے قبل سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی بھی حاصل کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے سینئر ٹریفک وارڈن فیصل حمید کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے تعریفی سنداور انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں ٹریفک وارڈنز میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیداکرتی ہیں۔اہلکاروں اور افسران کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے اور فیصل حمید کا محدود وسائل اور سخت ڈیوٹی کے دوران قرآن پاک حفظ کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے قانون، اکنامکس، ریاضیات،کرمنالوجی اور انٹر نیشنل ریلیشنز سمیت مختلف مضامین میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اور ان کی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے انہیں دیگر فورسز پر سبقت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے  ٹریفک پولیس کے تمام جوانوں کو  تعلیمی حوالے سے  مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایک تبصرہ چھوڑ دو