سرکل بکوٹ کے معین قریشی نے بھارت کو مات دے دی

بنکاک میں منعقدہ باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کر دیا

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کے چھوٹے سے گاوں کے معین فرید قریشی نے
بنکاک میں باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ۔ عظیم الشان  کامیابی کےبعد ایبٹ آباد پہنچنے پر ان کے اعزاز میں پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد پریس کلب میں کیا گیا ۔جس میں سابق ناظم یونین کونسل پٹن کلاں جان محمد قریشی ،سابق ناظم حاجی علی اکبر ،سابق وائس چئیرمین زرعی ترقیاتی بنک رشید قریشی ، یوتھ کونسلر حافظ صدیق ،چیئرمین عوامی اتحاد سیالکوٹ کے چیئرمین جمیل قریشی ،نمبراد بشیر شاہ ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون ،سابق جنرل سیکرٹری اے یو جے اقبال ساغر نوید اکرم عباسی کے علاوہ چمیالی سیالکوٹ کے سرکردہ افراد شریک تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دینے والے پروفیشنل انٹرنیشنل باکسر معین قریشی کا کہناتھا 2013 سے مختلف جسمانی کھیلوں سے کیریئر کی شروعات کی ۔پروفیشنل باکسنگ میں ایک سال ہوچکا ہے بنکاک میں انڈیا کے مقابلے میں جیت نے ایک نیا عزم اور ولولہ دیا ہے انہوں نے اپنی جیت کو اتحاد و اتفاق گروپ سیالکوٹ کے نام کیا ہے ۔

IMG 20230311 WA0335 IMG 20230311 WA0332

انہوں نے اوور سیز گروپ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذید تین مقابلے سائن کر لئے ہیں ورلڈ ٹائٹل جیتنے  کا مشن ہے۔ پاکستانی قوم اور علاقہ کے عمائدین کو ناامید نہیں کروں گا۔قبل ازیں سابق ناظم سیالکوٹ جان محمد قریشی ،حاجی علی اکبر ،چیئرمین ویلج کونسل سیالکوٹ ذوالفقار قریشی،کسان کونسلر،معروف مصنف ریاض قریشی،محمد خان ، صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون ،سابق جنرل سیکرٹری نوید اکرم عباسی چیئرمین عوامی اتحاد سیالکوٹ جمیل احمد جمیل ودیگر نے خطاب کیا ۔مقررین کا کہنا تھا معین خان نےحوصلہ،محنت  اور دلیری سے یہ مقام حاصل کیا اور  نامساعد حالات میں اپنے علاقہ اور بالخصوص پاکستان کا نام روشن کیا۔مقررین کا کہناتھا سیالکوٹ کے سپوت معین قریشی کی حکومت کی سطح پر سرپرستی ناگزیر ہے۔جو ایک امید کی کرن ہے انہوں نے پسماندہ گاؤں سے نکل کر بین الا قوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو