top header add
kohsar adart

21 دسمبر آغاز چلہ کلاں "چالیس بڑے دن”

21 دسمبر آغاز چلہ کلاں

آج 21 دسمبر ہے۔ یہ دن کشمیر میں "چلہ کلاں” کا آغاز مانا جاتا ہے۔ "چلہ کلاں” کے لغوی معنی ‘چالیس بڑے’ ہیں اور اس سے مراد 21 دسمبر کے بعد شدید سردی کے وہ 40 دن ہیں جن کے دوران کشمیر میں خون جما دینے والی سردی پڑتی ہے۔

شدید سردی کے یہ 40 دن شمسی تاریخ کے حساب سے 21 دسمبر اور بکرمی تاریخ کے حساب سے 9 پوہ سے شروع ہوتے ہیں۔

ان چالیسں دنوں میں کشمیر (اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی) انتہا کی ٹھنڈ پڑتی ہے۔ ماضی میں عموماً اس دوران بھاری برف باری ہوا کرتی تھی. تاہم موسم کے تغیر سے اب اس درجہ شدید برفباری نہیں ہوتی۔ اب تو ماضی کے مقابلے میں بے حد کم برف گرتی ہے۔

ایک وقت تھا کہ برف کی سطح مکانوں کی ایک ایک منزل کے برابر ہوا کرتی تھی۔ مگر اب تو اگر ایک فٹ بھی برف گرے تو غنیمت سمجھا جاتا ہے۔ پرانے وقتوں میں گھروں میں حمام کا بندوبست کیا جاتا تھا تاہم اب اس کا چلن کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔ گو کہ ابھی بھی بعض لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔ البتہ کانگڑی کا استعمال بدستور جاری و ساری ہے۔

اب نیا دور ہے۔ چیزیں تیزی سے بدل رہی ہیں اور کشمیر میں بھی اب بجلی کے حمام کا رواج چل نکلا ہے۔ لکڑی اور کوئلے سے جلنے والی بخاریاں بھی کشمیر میں عام ہوا کرتی تھیں۔ مگر اب گیس اور بجلی پر چلنے والی بخاریوں نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

بہر حال آج سے "چلہ کلاں” کا آغاز ہو چکا ہے اور ادھر کشمیری بھی کمربستہ ہیں اور نعرے لگا رہے ہیں
حملہ آور ہوشیار
ہم کشمیری ہے تیار😜

 

ڈاکٹر فاروق انوار مرزا ۔۔۔۔۔ سری نگر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More