یوسی بیروٹ کیپیٹن عمیر عبداللہ شہید سکول کا ایک اور اعزاز

یوسی بیروٹ کیپیٹن عمیر عبداللہ شہید سکول نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا۔
کیپیٹن عمیر شہید ہائر سیکنڈری اسکول کے ہونہار طالب علم نویں جماعت کے عبد اللہ نعیم اعوان نے ضلع بھر میں تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن لےکر اپنے سکول، اساتزہ کرام، اپنے علاقے اورخاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عبداللہ نعیم کی صلاحیت ،اساتذہ کی محنت اور والدین کی تربیت کو خوب سراہا جا رہاہے۔ان سب نے مل کر یہ ثابت کر دیا کہ علاقہ بیروٹ اور خطہ کوہسار با صلاحیت لوگوں کی سرسبز سرزمین ہے_
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی