ہزارہ ڈویژن میں گیس چوروں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ہزارہ ڈویژن میں گیس چوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔وزارت پٹرولیم وتوانائی کے احکامات کی روشنی میں ہزارہ ڈویژن میں گیس چوری کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوئی نادرن گیس کے ریجنل منیجر عدنان احمد کا کہناہے کہ ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سختی سے گیس چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے،جس کے بعد ہزارہ ڈویژن میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا  آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گیس چوری سے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہےاور چند لوگ صارفین کو  سستی گیس پہنچانے میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں، ریجنل منیجر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گیس چوری کی اطلاع 1199 نمبر پر دے کر فرض شناسی کا ثبوت دیں، گیس چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

Crackdown started against gas thieves in Hazara Division,ہزارہ ڈویژن میں گیس چوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع
ایک تبصرہ چھوڑ دو