ہزارہ ڈویژن میں برف باری سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) ہزارہ ڈویژن کے تمام بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بھرپور برفباری سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ۔سرکل بکوٹ ایوبیہ گلیات کے مکشپوری میرن جانی ٹھنڈیانی نتھیاگلی میں موسم سرما کی پہلی برف باری 6 انچ سے زیادہ برف ریکارڈ مشک پوری میرا جانی سمیت پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا برف باری دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات کے سیاحتی مقامات تک پہنچ گئ برف باری کے بعد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ۔
جی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں کی صفائی کا کام جاری موسمی صورتحال کے پیش نظرضلع ایبٹ آباد میں گلیات، ٹھنڈیانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دیں
ترجمان کے مطابق سیاح پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل اپنی گاڑی کی فٹنس چیک کروائیں گاڑی میں فیول کی مناسب مقدار یقینی بنائیں برف کے دوران گاڑی کے لیے لوہے کے چینز کا استعمال کریں
گاڑی کو کم گیئر میں چلائیں اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان، ضرور رکھیں دھند یا برف باری، رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
اور فوگ لائٹس، انڈیکیٹرذ کا استعمال کریں تمام شہری اور پہاڑی علاقے میں سفر کرنے والے سیاح لینڈ سلائیڈ اور ایولانچ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج زیل نمبرات پر رابطہ کریں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد 09929310553