ہائی سکول مسیاڑی کا سالانہ رزلٹ صفر،جھیکا گلی سکول کا ایک طالبعلم کامیاب

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یاسین بلوچ نے مری کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل مری کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر نہ صرف شدید مایوسی کا اظہار کیا بلکہ جھیکا گلی اور مسیاڑی کے اسکولوں کے میٹرک کے سالانہ نتائج پر پھٹ پڑے جہاں بالترتیب ایک اور صفر طالب علم کامیاب قرار پائے۔
انہوں نے  سالانہ ناقص ترین نتائج پر ہیڈ ماسٹرز پر برہمی کا اظہار کیااور  کہا کہ مسیاڑی ہائی سکول کا رزلٹ صفر ،گورنمنٹ بوائز اسکول جھیکا گلی  کے10بچوں میں سے ایک طالب علم کامیاب رہا جبکہ دیگر تمام تعلیمی اداروں کی بھی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس کے باعث بہتر رزلٹ نہ دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان شرمناک نتائج سے  جہاں میری بدنامی ہوئی وہاں اعلیٰ حکام نے بھی جواب طلب کیا ایسی صورت حال میں تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے کے حوالے سے آپ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ ہم فرائض میں غفلت برتنے کے مر تکب ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر سی او ایجوکیشن محمد یاسین خان بلوچ نے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر عارضی طور پر ٹرانسفر ہونے والے تمام میل اور فی میل اساتذہ کے عارضی تبادلہ جات کو منسوخ کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ  چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن جلد جھیکا گلی سکول کا دورہ کرینگے۔
Annual result of High School Masiyari is zero, one student of Jhika Gali School is successful
ایک تبصرہ چھوڑ دو