kohsar adart

گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر کے پاس ہر طرح کی کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کھلاڑی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہین آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام

سٹار سپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی

اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟

میزبان نے سابق کرکٹر کو آپشنز دئیے جن میں ویرات کوہلی، روہت شرما،

جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں محمد عامر ٹیم میں کیسےشامل ہو سکتے ہیں؟،انضمام الحق نے بتا دیا

میزبان کے جواب پر گوتم گمبھیر نے جواب دیا کہ بابر اعظم کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے

جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگاسکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں

جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے۔

گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر،

جو روٹ اور کین ولیمسن اچھے اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں

لیکن بابر اعظم کے پاس الگ ہی لیول کی کوالٹی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More