گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری
شدید بارش برسانے والا نیا سسٹم آج رات سے 8 جولائی کے دوران ملک میں داخل ہوگا،
یہ بھی پڑھیں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن،دو جوان شہید
جس سے کئی شہروں میں بادلوں کے موسلا دھار برسنے کا امکان ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں شدید بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیںاقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے،نواز شریف
علاوہ ازیں ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور ،کوٹ ادو، ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔
حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نئے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
5 سے 8 جولائی کے دوران ڈی جی خان، راجن پور ، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملتان، ساہیوال، بہاولپور ،کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں
بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ شدید بارش برسنے کی توقع ہے۔