گردن،کہنی اور بغل میں جلد کالی ہونا خطرناک علامت ہو سکتی ہے
عنبرین قادر

(سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ گردشِ کر رہی ہے جسے قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر شائع کیا جا رہا ہے ۔)
خبردار ! گردن،کہنی اور بغل میں جلد کالی ہونا خطرناک علامت ہو سکتی ہے
یہ گردن دیکھ رہے ہیں؟
یہ میل نہیں ہے۔
اسے انگریزی میں Acanthosis Nigricans کہتے ہیں۔
اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن عام وجہ انسولین کی زیادتی ہے جو بعد میں زیابیطس کی بیماری بنتی ہے۔
اگر آپ کی گردن، کہنیوں اور بغلوں میں اس طرح کی کالی جلد ہو رہی ہے تو یہ انسولین کی مزاحمت(insulin resistance) کی شروعات ہیں۔
آپ جلد ہی ڈایابیٹک کلب (Diabetic Club) کے ممبر بننے والے ہیں۔
جیسے بارش سے پہلے کالے بادل ہوتے ہیں اس طرح شوگر سے پہلے کالی گردن بھی ایک نشانی ہے۔
مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں، صرف احتیاط، حکمت عملی اور لائف اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے۔
کرنے کا کام کیا ہے؟
چاہے عمر کے جس حصے میں بھی ہیں،ابھی سے واک اور ورزش شروع کریں۔
واک دس منٹ سے شروع کریں اور دس دن میں تیس سے چالیس منٹ تک لے جائیں۔ واک اور ورزش اتنی ہی کریں جتنا جسم آسانی سے قبول کرے۔ خود پر جبر ہرگز نہ کریں، البتہ پسینہ نکلنے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ اس کا فائدہ ہے۔

روٹی چاول چینی بیکری آئٹمز میٹھے مشروبات بسکٹ پیزا برگرز کم کردیں۔
کسی بھی بڑی لیب میں جاکر مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروا لیں۔
1. C Peptide
2. Fasting Insulin Serum
یہ دونوں ٹیسٹ خالی پیٹ کروایئں۔ یہ آپ کو یہ بتا دیں گے کہ آپ کی باڈی کتنی انسولین بنا رہی ہے۔
3. HBA1C
یہ ٹیسٹ آپ کو پچھلے 3 ماہ کی رپورٹ دے گا کہ آپ کی شوگر کتنی رہی ہے۔۔لیول 5.6 یعنی پانچ اعشاریہ چھ سے کم ہے تو آپ ماشا اللہ صححت مند ہیں۔۔ چھ اعشاریہ پانچ تک ہے تو آپ شوگر کلب کا حصہ بننے والے /والی ہیں، لہٰذا احتیاط کریں۔۔ اگر اس سے اوپر ہے تو سمجھیں کہ آپ شوگر کے مریض ہیں مگر پھر بھی گھبرانا نہیں ہے۔
شوگر نہ بھی ہو تو واک اور ورزش جاری رکھیں، خاص طور پر اگر آپ چالیس برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔