
کھن کلاں میں ہائی ایس حادثے کا شکار، 4 افراد زخمی
ایبٹ آباد میں بکوٹ روڈ کھن کلاں کے مقام پر پر ٹویوٹا ہائی ایس برف کے باعث پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی.حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گلیات کے علاقے کھن کلاں میں ٹویو ٹا ہائی ایس حادثے کا شکار ہونے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق گلیات میں بکوٹ روڈ کھن کلاں کے مقام پر پر ٹویوٹا ہائی ایس پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر سٹیشن ہائوس انچارج عبدلحکیم اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم کےہمراہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے
تاہم راستے میں برف کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا اور ٹیم طویل پیدل مسافت کرتے ہوئے موقع پر پہنچی .حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی دو زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔