کچے کے ڈاکوؤں نے لاپتا اہلکار کی ویڈیو جاری کردی

کچے کے ڈاکوؤں نے لاپتا اہلکار کی ویڈیو جاری کردی

 

پولیس پر حملے سے قبل گنے کی فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں ڈاکوؤں کو گنے کی فصل میں پولیس کے انتظار میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

رحیم یار خان میں شہید اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں

 

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے ڈاکو بشیر شر نے بنائی تھی۔

 

واضح رہے کہ 22 اگست کو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

 

حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

 

ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو