kohsar adart

کویت کے نئے امیر نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا

 

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

کویت کے نئے امیر نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا
کویت کے نئے امیر نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا

عرب میڈیا کے مطابق امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے منصب کا حلف اٹھایا، شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے 17 ویں امیر ہیں۔

سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے،وہ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح

کے 7 ویں صاحبزادے ہیں، انہیں 7 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کویت کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملکی معشیت اور سلامتی کی صورتحال کی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا،

عوامی زندگی سے براہ راست تعلق والے حالات کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔

امیر کویت نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی عوامی سطح پر کوئی اصلاح یا تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی،

قانون ساز اور عملداری اداروں نے ملکی اور عوامی مفادات کو نقصانات پہنچائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More