کمشنر راولپنڈی کا ہائی سکول لارنس کالج مری کا اچانک دورہ کیا

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لارنس کالج مری کا اچانک دورہ کیا ،سکول سٹاف کی حاضری کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مختلف کلاسز کا دورہ کیا طلبا سے سکول میں تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کا فرض ہے کہ وہ معیاری تعلیم دینے کے لیے بھر پور تیاری کے ساتھ کلاسز میں جائیں۔سٹاف سکول اوقات میں حاضری یقینی بنائے۔تعلیمی فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تعلیمی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔

دورہ سے قبل کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت کوہسار یونیورسٹی میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب بخاری سمیت یونیورسٹی کے دیگر عہدداران نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی طور پر تعلیم کے فروغ کے لیے نئے پروگرامز اور لیبارٹریوں کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی اور مری کے علاقے میں کچرے کے انتظام کو بہتر بنانے کی حکمت عملی’ ری سائیکلنگ کے اقدامات اور فضلہ اکٹھا کرنے کے پروگرام سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

images 10

اس موقع پر مال روڈ پر میوزیم کے قیام کے منصوبوں کا جائزہ میوزیم بنانے کے لیے درکار تھیمز، فنڈنگ ​​کے ذرائع اور لاجسٹکس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیاکمشنرراولپنڈی نے علاقے میں اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی کے قیام اور مقامی ضروریات کے بہت سے منصوبے شروع کرنے پر وائس چانسلرکوہسار یونیورسٹی مری کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو