کشمیر جاتے ہوئے کار علیوٹ ڈھاکہ کے مقام پر حادثے کا شکار

ایک شخص ہلاک جب کہ تین زخمی ہیں

شاہراہ کشمیر پر علیوٹ ڈھاکہ کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری۔ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق اس مقام پر پہلے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں جن کے بارے محکمہ کو آگاہ کرتے ہوئے اصلاح احوال کی درخواست کی گئی تھی۔  لیکن محکمہ شاہرات کے ذمہ داران نے اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔  نتیجتا آج اسی مقام پر ایک اور حادثہ رونما ہوا جس میں ایک قیمتی جان چلی گئی۔

گاڑی میں سوار افراد کراچی سے آئے تھے اور ہٹیاں بالا آزاد کشمیر جا رہے تھے۔

IMG 20221126 WA0130

IMG 20221126 WA0133

ایک تبصرہ چھوڑ دو