kohsar adart

کشمیری کمانڈر کو قتل کرنے والے ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت

کشمیری کمانڈر کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زیب عرف زیبی کو دہشتگردی اور قتل کے الزام میں2 مرتبہ سزائے موت سنائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لیکر پاکستان میں دہشتگردی کرنے سمیت دیگر دفعات میں 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 40 سال 9 ماہ قید کی سزا ئیں سنائی گئیں ، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جبکہ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش کی،اپنے دلائل میں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہاکہ مرکزی ملزم شاہ زیب،معیز احمد اور فیضان کیانی دہشتگردی کے لئے را سے فنڈنگ لیتے تھے،تینوں ملزمان کے خلاف فنڈنگ لینے کے دستاویزی ثبوت بھی صفحہ مثل پر موجود ہیں۔

ملزمان معیز احمد اور فیضان کیانی کو 40 سال 9 ماہ قید جبکہ مہران یونس، نعمان ستار اور ارسلان واجد کو 35 سال 9 ماہ قید کی سزا دی گئی

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی،قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More