کشتی الٹنے سے شادی میں جاتے 12 مسافر ڈوب گئے

 سندھ کے شہر خیر پور کے قریب دریا میں کشتی الٹنے سے شادی میں جاتے 12 مسافر ڈوب گئے۔
حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث  پیش آیا- 5 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ7 کی تلاش جاری ہے۔

المناک واقعے کے بعد نارا میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق نارا کے قریب گوٹھ جمال دین پتن کے مقام پر شادی کی تقریب میں جانے والا شربرادری سے تعلق رکھنے والا خاندان کشتی میں دریا عبور کر رہا تھا کہ وزن زیادہ ہوجانے کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ڈوب گئے، مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5افراد خدابخش ولد حاجی خان عمر 10سالہ، عبدالمجید ولد صالح عمر15سال، جان محمد ولدشہزادو عمر16سال، الٰہی بخش ولد سلطان عمر 17سال، یاسین ولدحبیب اللہ عمر 18سال کوبچالیا جبکہ 7افراد جن میں راجہ ولد میہرعمر 45، بخش علی ولد صاحب خان عمر 7سال، صالح ولد مارو عمر 45سال، راجا محمد ولد مصری عمر 40سال، مصری خان ولد مانک عمر 47سال کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، پورے شہر میں سوگ جیسا سماں اور ہرآنکھ اشکبار ہے جبکہ 6گھنٹے گزر جانے کے باوجود کسی بھی منتخب نمائندے یاضلعی افسران واقعے والی جگہ پر نہیں پہنچے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، آخری اطلاعات آنے تک لاشوں کی تلاش جاری تھی۔

12 passengers on their way to a wedding drowned when the boat overturned، کشتی الٹنے سے شادی میں جاتے 12 مسافر ڈوب گئے
ایک تبصرہ چھوڑ دو