kohsar adart

کروناسے 20گنا مہلک ایکس وائرس ؟ 5کروڑاموات کا خدشہ

برطانوی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کروناسے 20گنا مہلک ایکس وائرس  کے نتیجے میں 5کروڑاموات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس 1919-1920 کے تباہ کن ہسپانوی فلو جیسا ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کرنا وبا سے20گنا زیادہ مہلک ہو سکتا ہے،اوراس کے باعث 5کروڑاموات کاخدشہ ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کی سابق سربراہ کیٹ بنگھم نے ایک اخبار کوک انٹرویو میں بتایا کہ وائرس جس کا نام عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے  ایکس (X ) تجویز کیا گیا ہے، کرونا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا ہے۔

کیٹ بنگھم نے مزید کہا کہ نیا وائرس 1919-1920 کے تباہ کن ہسپانوی فلو جیسا ہو سکتا ہے،اور اس کے نتیجے میں 5 کروڑلوگ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایکس وائرس، بیکٹیریا یا فنگس کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کا ابھی تک کوئی علاج دستیاب نہیں۔

کیٹ نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمزید کہا کہ 1918 سے 1919 کے فلو کی وبا نے دنیا بھر میں کم از کم 5 کروڑافراد کو ہلاک کیا جو کہ پہلی جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے افراد سے زیادہ تعداد تھی۔ اور اس وائرس سے بھی اسی پیمانے پر تباہی آسکتی ہے۔

 

X virus is 20 times more deadly than Corona? Fear of 5 crore deaths,کروناسے 20گنا مہلک ایکس وائرس آگیا ؟ 5کروڑاموات کا خدشہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More