top header add
kohsar adart

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

گرومندر، شہید ملت روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد، تین ہٹی، ماڑی پور، جناح پل، آئی سی آئی پل اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور پل پر 22 ویلر ٹرالر خراب ہونے سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے، ایم اے جناح روڈ پر گڑھوں کے باعث ٹریفک سست ہے۔

لیاقت آباد سے تین ہٹی کی جانب ترقیاتی کام جاری ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

بعد ازاں کئی گھنٹوں بعد ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ، حبیب بینک نورس چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ، میٹرو پول، شاہراہِ فیصل ، عبداللّٰہ ہارون روڈ ، تین تلوار، فوارہ چوک .صدر ، ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More