top header add
kohsar adart

کراچی، قبضہ مافیا کا حاملہ خاتون پر تشدد،ویڈیو وائرل

 

 

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قبضہ مافیا بے قابو، سرجانی ٹاؤن  میں اپنا پلاٹ دیکھنے آئی حاملہ خاتون کو قبضہ مافیا کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعہ کی ویڈیو  منظرعام پر آگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سرجانی اجمیر گوٹھ کا ہے جہاں اپنے پلاٹ پر جانے والی خاتون کو قبضہ مافیہ کے کارندوں نے تھپڑ مارے اور قہقہے لگاتے رہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ابتدا میں پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ واقعہ کہاں پیش آیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد ایک پلاٹ پر موجود خاتون کو تھپڑ مار رہے ہیں اور اس سے کہہ رہے ہیں کہ اس پلاٹ پر کیوں آئی ہو۔ تشدد کے دوران خاتون دہائی دیتی ہے کہ وہ حاملہ ہے اور اس کے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ خاتون پر پلاٹ کے تنازع پر تشدد کی وائرل ہونے والی یہ  ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی قرار  دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے اور اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More