کانجو،ٹرک اور سوزوکی میں تصادم،3 جاں بحق

کانجو، ٹرک اور سوزوکی میں تصادم،3 جاںبحق

 

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں ٹرک اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3افرادجاں بحق اوردیگر2افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کانجو گوہرعلی نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب مٹہ کی جانب سے مینگورہ کی طرف جانے والی سوزوکی اپک اپ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے مابین خوفناک تصادم ہوا۔جس کے نتیجے میں سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور عبدالوہاب سکنہ کالاکوٹ مٹہ، اس کا سات سال کا بیٹا ذریاب اور ایک شخص عبدالغفارسکنہ شانگواٹی مٹہ موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں اور دیگردوافراداکبرخان سکنہ برہ بانڈئی اورسمیع اللہ سکنہ کالاکوٹ زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور گلزار سکنہ برہ بانڈئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو