کابل،بس حادثے میں 17 افراد جاں بحق ،34 زخمی

کابل:بس حادثے میں 17 افراد جاں بحق ،34 زخمی

افغانستان میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی ،حادثے میں 17 مسافر جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ک افغانستان کے صوبے بغلان میں یہ حادثہ دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے

،بس کےحادثے میں17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

افغانستان میں خراب سڑکوں، خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو