top header add
kohsar adart

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر نے جام شہادت موصول کرلیا جبکہ تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا جن کی عمر 33 سال اور تعلق میانوالی سے تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More