kohsar adart

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قراردے دی گئی

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دے دی ہے۔ بےحرمتی روکنے کا بل پارلیمنٹ سے منظور ہو گیا ہے جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن میں پچھلے کئی ماہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے ڈنمارک کی حکومت پر سخت دباؤ تھا جو اب رنگ لے آیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری کے ذریعےڈنمارک نے آزادی اظہار کے قانون اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Desecration of Holy Quran has been made a crime in Denmark,ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More