top header add
kohsar adart

چین میں زلزلہ،100 سے زائد افراد ہلاک

چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
صبح سویرے چین کے شمال مغربی علاقوں میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،

مارے جانے والوں میں بہت سے لوگ نیند میں ہی ابدی نیند سو گئے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.2 تھی،

جو چنگھائی کی سرحد کے قریب صوبہ گانسو میں رات کے وقت آیا۔
رپورٹ کے مطابق زلزے کے نتیجے میں کافی نقصان بھی ہوا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے صوبائی زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر

کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوئی،

اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

گانسو کے صوبائی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے آنے والے زلزلے میں 105 افراد کے ہلاک اور 397 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ رائٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More