چوہدری شجاعت عمران خان کےلانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار تھے؟
پرویز الہٰی سے تعلقات ٹھیک ہیں۔ ہمارے راستے جدا ہوئے ہی نہیں

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا تھاکہ لانگ مارچ کا پہلا آئٹم مہنگائی رکھو گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونے کو تیار ہوں۔
سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے سوال کیا کہ الیکشن کرانے سے کیا مہنگائی کم ہو جائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملے گا؟ تنخواہ دار طبقہ پٹ رہا ہے، اسے ریلیف چاہیے۔
ایک سوال پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی سے تعلقات ٹھیک ہیں۔ ہمارے راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جنرل باجوہ نے کسی کو ووٹ دینے کے لئے نہیں کہا تھا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ہماری دوسری گلی میں رہتے ہیں، ان کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ان سے ملاقات میں ملکی، قومی اور صوبائی معاملات زیر بحث آتے ہیں۔