پہلگام ڈرامہ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کریگی

پہلگام ڈرامہ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کریگی
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ پہلگام خودساختہ واقعہ کے بعد بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا کھلم کھلا اعلان جنگ ہے، بھارت پاکستان کی زراعت ،صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے، مرکزی مسلم لیگ آج جمعرات کو بھارتی ہٹ دھرمی،پروپیگنڈے اور پاکستان کیخلاف اقدامات پر ملک گیر احتجاج کرے گی، لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے، بھارتی اقدامات کے خلاف قوم کو متحد و بیدار کریں گے.
سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دن پہلگام میں جو حملہ ہوا،اس میں 27 جانوںکے ضیاع کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی آڑ میں بھارتی میڈیا نے میرے خلاف الزام تراشی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے ،اس واقعہ کے بعد بھارت نے اب سندھ طاس معاہدہ کو معطل کر دیا ہے،بھارت پاکستان کے پانیوں کو روکنا چاہتا ہے،پاکستان کی زراعت ،صنعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے، وہ ایک جنگی دشمن ہے اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ فوج بھیج کر مودی سرکار نے جنگ کی کیفیت پیدا کی ہے،ہم بھارت کے عزائم سمجھتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی حمایت کی بجائے حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے، پہلگام میں رچائے گئے بھارتی خود ساختہ ڈرامے کو مسترد کرتے ہیں،یہ اسکی سوچی سمجھی سازش ہے، اس کا پاکستان یا کسی پاکستانی شہری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
سیف اللہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام خود ساختہ ڈرامے کا مودی سرکار کا اصل مقصدسندھ طاس معاہدہ ختم کرنا تھا ،بھارت نے ماضی میں پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز بنائےاور پاکستان کا پانی روکا، اب بھی مودی سرکار اسی روش پر چل رہی ہے، بھارت پاکستان کی زراعت کو تباہ ،بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے اور یہ بھارتی اقدامات پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہیں،ہم بھارتی اقدامات کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور پاکستانی قوم کو متحد و بیدار کریں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی حکومت بھی بھارت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے اور قومی مفاد ،عوامی جذبات کومدںظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے.