پہلگام واقعہ،دانش کنیریا کا متنازع بیان،پاکستان پر الزام

پہلگام واقعہ،دانش کنیریا کا متنازع بیان،پاکستان پر الزام
سابق کرکٹر دانش کنیریا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل دیا۔
سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ ٹوئٹ میں پہلگام حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرا دیا۔
دانش کنیریا نے پہلگام حملے کے بعد متنازع ٹوئٹ میں کہا کہ اگر پاکستان اس حملے میں ملوث نہیں تو وزیراعظم نے ابھی تک مذمت کیوں نہیں کی؟
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مینشن بھی کیا۔ دانش کنیریا نے اپنی متنازع ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ کی فورسز اچانک ہائی الرٹ پر کیوں ہیں؟ اس لیے کیونکہ آپ سچ جانتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ دہشتگردوں کو پناہ دے رہے ہیں، شرم آنی چاہیئے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی حلقوں کی جانب سے دانش کنیریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور بغیر ثبوت کے لگائے گئے الزامات قرار دیا۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا متنازع بیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔