پوپ فرانسس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
پوپ فرانسس نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے عمل کی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں سویڈن میں
یہ بھی پڑھیںقرآن پاک کی بے حرمتی،سعودی عرب نے سویڈش سفیر کو طلب کرلیا
قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کو ناقابل قبول گستاخانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بےحرمتی قابل مذمت
اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی
عقیدے کے مقدسات کی توہین اور اس کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔