پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ 2 شہید

پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ 2 شہید-سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ر ملزمان کی تلاش جاری ہے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی،

 

جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی اہلکاروں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ بھارتی میڈیا کا شیطانی پروپیگنڈا پھر بے نقاب

 

حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں:۔ جامشورو،بس کھائی میں گرنےسے 8 جاں بحق

 

واضح رہے کہ جون 2024 میں بھی بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو ٹیم پرحملہ کر دیا تھا،

 

جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا تھا

 

کہ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو