پولیس انسپکٹر SHO تھانہ کلرسیداں راولپنڈی ریٹائر ہوگئے

پولیس انسپکٹر SHO تھانہ کلرسیداں راولپنڈی ریٹائر ہوگئے
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) بکوٹ شریف ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے معروف پولیس انسپکٹر SHO. تھانہ کلرسیداں راولپنڈی اپنی مدد ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے اس موقع پر تھانہ کلرسیداں میں مقامی عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بشارت علی عباسی کو باعزت اور بھر پور طریقے سے سروس مکمل کرنے پر مبارک باد اور پھولوں کے گلدستے پیش کئیے ۔اس موقع پر انکے آبائی سرکل بکوٹ کے گاؤں بکوٹ شریف سے چئیرمین ویلج کونسل حسام جمشید عباسی چئیرمین زکوٰۃ کمیٹی افتخار احمد عباسی مہتاب احمد عباسی صداقت علی عباسی کے علاوہ وہاں کے مقامی ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر خان SP راجہ طاہر بشیر SP نبیل احمد بیرسٹر راجہ احمد صغیر چئیرمین محبوب ودیگر عمائدین موجود تھے ۔انسپکٹر بشارت علی عباسی نے پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد سے تعلیم مکمل کرکے پنجاب پولیس میں بطور ASI تعینات ہوئے اور مختلف اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دیں اور بطور ایس ایچ او راولپنڈی ٹیکسلا کے متعدد تھانہ جات میں تعیناتی کے دوران نامی گرامی دہشت گردوں جرائم پیشہ گروہوں منشیات فروشوں کو جیل میں بھیجا ۔بشارت عباسی نے دورانِ سروس جو نیک نامی سے میرٹ پر کام کئیے جسکا صلہ باعزت ریٹائرمنٹ پر عوام نے اپنی محبت سے پھول پیش کرکے دیا ۔اس موقع پر بشارت عباسی نے عمائدین علاقہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللّہ پاک کی مدد آپ عوام کی دعاؤں سے آج باعزت محبتوں کے پھول سمیٹ کر سروس مکمل کرکے جارہا ہوں آپ عوام ھمیشہ میرے دل میں رہو گے ۔