پنجاب میں روٹی اور بیکری اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی
100 گرام روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر،خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے

پنجاب میں روٹی اور بیکری اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بیکری آئٹمز میں بریڈ سادہ (4 سو گرام) 100 روپے ،بریڈ (ملکی 4 سو گرام) 110 روپے، بریڈ ڈبل (7 سو گرام ) 190 روپے ، بریڈ ڈبل (7 سو گرام ملکی) 200 روپے ، رس سپیشل (5 سو گرام )280 روپے ،
رس سادہ (5 سو گرام)240 روپے، شیر مال (سو گرام) 70 روپے اور بریڈ (بند) 60 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ روٹی اور بیکری آئٹمز کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے او راگر کسی جگہ کوئی تنور ، بیکری اور ہوٹل مالک خلاف ورزی کر ے تو انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں۔ نئی مقررہ قیمتوں کو تندوروں، نان بائی کی دکانوں و بیکریوں پر جعلی حرف کے ساتھ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔