kohsar adart

پرویز خٹک کی نواز لیگ میں شمولیت کا امکان بڑھ گیا

 

سابق وزیر اعلٰی کے پی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکا بڑھ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے صوبائی صدر انجیبئر امیر مقام کو اس حوالے سے کچھ تحفظات تھے جو اب دور کر لئے گئے ہیں اور پرویز خٹک کو پارٹی میں شمولیت کا سگنل مل گیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سینئر سیاست دانوں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پرویز خٹک کے لیگی قیادت سے رابطے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے۔

اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ اگرچہ پرویز خٹک کی اپنی سابق جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت  کا امکان کم ہے تاہم اس  امکان کو بھی مکمل طور پر  رد نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More