پاگل شخص نےباپ کے ہاتھ سے بچہ چھین کر زمین پر پٹخ کر مار دیا

اسلام آباد کے علاقے جی 12 سنبل میرا میں ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر گلی میں کھڑےمبینہ پاگل شخص نےباپ کے ہاتھ سے بچہ چھین کر زمین پر پٹخ کر مار دیا۔چند لمحوں کئے اندر ہنستا بستا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
11 ماہ کے معصوم کا والد اور والدہ بچے کو بچانے کے لیے کوشش کرتے رہے مگر لمحوں میں ملزم نے قیامت ڈھا دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئےاور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی ذہنی حالت کو مشکوک قرار دیاجارہاہے۔
اس حوالے سے میر ا سنبل جعفر G/12 اسلام آبادکے رہائشی شہباز نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ اپنے گیارہ ماہ کے بیٹے عمر کو لے کر دودھ کی دکان پر جارہاتھاکہ راستے میں جاوید ہاتھ میں پتھر اٹھائے کھڑا تھا،جو مجھے مارنے لگاتو میں اسے دھکا دے دیاتواس نے مجھ سے بچہ چھین لیااور پھر اس کو تین بار زمین پر اٹھا کر پٹخ دیااور پھر پھینک دیا،
بچہ شدید زخمی ہوگیاجس کو لے کر ہسپتال آیا تاہم میر ا بیٹا دار فانی سے کوچ کرگیا، اسے ملزم نے قتل کیاہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ادھرپولیس ذرائع کاکہناہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے ، تاہم ملزم کی ذہنی حالت مشکوک ہے۔ ادھر مدعی مقدمہ کاکہناہے کہ وہ بچے کی تدفین کے لیے آبائی علاقے چنیوٹ آیاہوا ہے ، اس کا ملزم سے کوئی تنازعہ ہے نہ ان کے مابین کوئی معاملہ ہے ، ملزم کی ذہنی حالت بھی درست ہے ، فوتگی رسوم کے بعد واپس آکر ملزم کو قرار واقعی سزا دلواﺅں گا، ملزم کا آذاد رہنا دیگر لوگوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔