kohsar adart

پاکستانی کرکٹرز نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی۔

پاکستانی کرکٹرز نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی
پاکستانی کرکٹرز نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کردیے۔

یہ بھی پڑھیں  ہار جیت کھیل کا حصہ، ایسا نہیں کے ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں،محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر اور افتخار احمد نے فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کیے۔

ڈومیسٹک میچز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز نے بھی فلسطین کے جھنڈے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر فلسطینی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل بنگلورو میں دھماکا

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا ایک اور اہم میچ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں

کھیلے گی، دونوں ٹیموں نے اس مقابلے کی تیاری کیلئے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔

شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان آغا نے بھی پریکٹس کی،

البتہ محمد حارث ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More