ٹیرف ختم کرنے کے لیے حیران کن امریکی شرائط سامنے آ گئیں

ٹیرف ختم کرنے کے لیے حیران کن امریکی شرائط سامنے آ گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے امریکہ کی طرف سے تمام ممالک پر لگائے گئے ٹیرف (درآمد پر ٹیکس) کی واپسی کے لیےحیران کن شرائط پیش کردی ہیں۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ دوسرے ممالک امریکی خزانے کو براہ راست چیک لکھ دیں۔ ٹرمپ کی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور ماہر معیشت سٹیفن میران نے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کی مبینہ طور پر ناجائز تجارتی پالیسیوں نے امریکہ پر ایک ایسا بوچھ ڈال دیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ کے صنعتی شعبے کی ملازمتوں میں ایک تہائی کمی آئی ہےجبکہ عالمی پیداوار میں امریکہ کا حصہ صرف 40 فیصد رہ گیا ہے۔ میران کا کہنا تھا اس صورتحال سےنکلنے کے لئے امریکہ نے ان ممالک پر ٹیرف عائد کیے ہیں۔

ان کے بقول امریکہ نے جس طرح عالمی امن و امان قائم رکھا ہے اور ڈالر کے نظام کے ذریعے عالمی تجارت آسان کی ہے، ان احسانات کی قیمت بھی اب دنیا کو ادا کرنی پڑے گی۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ کےمشیر نے امریکی ٹیرف سے پریشان ملکوں کو اس کا انوکھا حل بھی بتایا ، اور کہا کہ ان ممالک کےپاس تین آپشن ہیں، اول یہ کہ وہ امریکی ٹیرف کو قبول کریں اور جوابی ٹیرف عائد نہ کریں۔ دوسرا یہ کہ وہ امریکی اشیا کی خریداری میں اضافہ کریں، خاص طور پر امریکی اسلحہ اور دفاعی سامان۔ نیز یہ ممالک امریکہ میں سرمایہ کاری کر کے فیکٹر یاں کھولیں، جس سے ان کی اشیا پر ٹیکس نافذنہیں ہو گا۔ تیسرا اور سب سے حیران کن راستہ انہوں نے یہ بتایا کہ متعلقہ ممالک امریکی خزانے کو براہ راست چیک لکھ دیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو