kohsar adart

ٹکٹوں کی تقسیم پر نواز لیگ مانسہرہ دھڑے بندی کا شکار

ٹکٹوں کی تقسیم پر نواز لیگ مانسہرہ دھڑے بندی کا شکار

مانسہرہ میں آئندہ قومی انتخابات کیلئیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرنواز لیگ اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی اور کیپٹن صفدر اور سردار یوسف کے گروپ آمنے سامنے اگئے ہیں۔ اندرونی اختلافات کے باعث بعض حلقوں پرنئے امیدواروں کوٹکٹ ملنے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن مانسہرہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اندرونی اختلافات سنگین ہو گئے ہیں۔ اس وقت ایک دھڑے کو کیپٹن ر صفدر کی حمایت حاصل ہے، جبکہ دوسرے گروپ کو سابق وفاقی وزیر سردار محمدیوسف سپورٹ کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حلقہ پی کے 33 بالاکوٹ پر گزشتہ چار برس کے دوران جنیدقاسم کوامیدوار کے طور پرسامنے لایا جاتا رہا جبکہ اب نااہلی کی مدت پانچ سال مکمل ہونے پر ن لیگ کے میاں ضیاء الرحمٰن مضبوط امیدوار کے طور پرسامنے آسکتے ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر نواز لیگ مانسہرہ دھڑے بندی کا شکار
ٹکٹوں کی تقسیم پر نواز لیگ مانسہرہ دھڑے بندی کا شکار

اسی طرح پی کے 34 مانسہرہ پرسابق ایم پی اے سردارظہور جوکہ گزشتہ الیکشن ہار گئے تھے، کی عوامی مقبولیت میں کمی کے باعث اس حلقہ سے ن لیگ کے نادرخان اعوان امیدوار کے طور پرسامنے لائے جاسکتے ہیں جبکہ حلقہ پی کے 35 پر نعیم سخی کی جگہ ملک ظفر محمود جو کہ ضلعی صدر بھی ہیں کو ٹکٹ مل سکتاہے

یہ بھی پڑھیں کوہسار یونیورسٹی مری میں بی ایس اردو کے داخلے شروع

تاہم اس حلقہ پر سابق ایم پی اے نعیم سخی متحرک نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 36 پر محمدعارف ایڈووکیٹ نواز لیگ کے نئے امیدوارہوں گے جبکہ سابق ایم پی اے سردار محمد یوسف کے صوبائی حلقہ پی کے 37 پر اس دفعہ سردار یوسف کے فرزند سراد لیاقت امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے چودہ پر سردار شاہیجان یوسف اور این اے پندرہ پر کیپٹن ر صفدر امیدوار ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More