top header add
kohsar adart

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید

تین شہری زخمی ہو گئے، گاڑی میں سوار حملہ آور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملےکے نتیجے  میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ چار شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 41 سالہ  نائب صوبیدار صاحب خان میانوالی ، چالیس سالہ نائیک محمد  ابراہیم تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔ خود کش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا، حملہ آور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑی تباہی اورزیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔


قبل ازیں ڈی پی او سلیم ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملہ میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوا۔

 


سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے،

زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More