وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی کے سدباب کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکو گراں فروشی کے خلاف فوری موثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سٹال اور دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی پابندی پر عملدرآمدہر صورت یقینی بنایا جائے-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضروری اشیائے خوردونوش کی طلب ورسد کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے فوری کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم دیا اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کے بارے میں روزانہ جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خوردو نوش کے نرخ اورمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے کاحکم بھی دیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیاہے-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں پھلوں اورسبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ پھلوں اورسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کریں -پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہیے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے-ڈیش بورڈ پر روزانہ اشیاء خوردونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے-رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رمضان المبارک کی آمد پر پیغام

کونسی سیاست بچوں کو کہتی اس کا ماں باپ چھین لو،مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پراپنے پیغام میں اہل پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے۔یہ مہینہ اللہ کی رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کا موسم ہے، دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔ دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں نادارخاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا۔پنجاب میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست نے خودمدد نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائی۔نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت 31 ارب روپے کی مالی امداد مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جارہی ہے۔

رمضان المبارک میں ہر محروم معیشت گھرانے کو10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں تاکہ وہ ضروریات عزت و وقار کے ساتھ پوری کر سکیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں سہولت رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، افسران کو فیلڈ ڈیوٹیز تفویض کر دی گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے۔ صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو